کینالز منصوبہ کالا باغ ڈیم سے زیادہ خطرناک ہے، ماروی فصیح
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ لگتا ہے کہ وفاق کسی کا بھی سگا نہیں، یہ سندھ کے لوگوں، زراعت اور معیشت کے خلاف سازش ہے، وفاق ایسی سازشیں نہ کرے، ان کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کینالز کا منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی پی رہنما سیدہ ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف کئی قراردادوں کو رد کیا گیا، کالا باغ ڈیم نہیں بنا اس کی وجہ ہماری مزاحمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کینالز بننے سے سندھ تباہ ہو جائے گا، لگتا ہے کہ وفاق کسی کا بھی سگا نہیں، یہ سندھ کے لوگوں، زراعت اور معیشت کے خلاف سازش ہے، وفاق ایسی سازشیں نہ کرے، ان کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔ ماروی فصیح نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ کی پراپرٹیز کی ڈیجٹل میپنگ کرنا ہوگی جس سے ریونیو بڑھے گا، پرائمری اسکولز میں کھیلوں کو لازمی قرار دیا جائے، شطرنج کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماروی فصیح کہا ہے کہ
پڑھیں:
سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
پشاور:سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔
رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔