اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے بعد کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر دیاجائیگا ، آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری رک گئی، سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اجلاس میں بتایا کہ آڈٹ مکمل ہونے پر نجکاری کی جائیگی۔ 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا۔ چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دو سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے۔ آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی سٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا کہ نقصان میں چلنے والے سٹورز بند کرنے کے بعد ماہانہ خرچہ 52 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔ ایک ماہ میں یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے سے ماہانہ نقصان 22 میں کروڑ میں کمی آئی ہے۔ ملک بھر میں 3200 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز موجود ہیں جن میں سے 1700 نقصان میں چل رہے ہیں اور انہیں بند کیا جائے گا۔

نجکاری کے بعد صرف 1500 سٹورزکیلئے عملہ درکار ہو گا جبکہ باقی ملازمین کو سرپلس پول میں بھیج دیا جائے گا۔ ایک ہزار کے قریب اس وقت فرنچائزز ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کا ماہانہ خرچہ 1ارب 2کروڑ تھا لیکن نقصان میں چلنے والے سٹورز بند کرنے سے یہ کم ہو کر 52 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن حکومت کی سیکنڈ نجکاری لسٹ پر ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کے پانچ ہزار ملازمین ریگولر ہیںجبکہ چھ ہزار کے قریب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ مستقل ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجا جائے گااور ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو کوئی پیکیج نہیں دیا جائے گا۔ جب ادارہ پرائیویٹ ہوگا تو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوجائیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیار

علی ساہی: وی وی آئی پیز،غیرملکیوں وحساس ڈیوٹیوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےاہم اقدام، اہم ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیارکرلیاگیا۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ نےسائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئرتیارکیا، سافٹ ویئرسے ایک گھنٹے میں 800سےزائدملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جاسکتی، نئےبھرتی اوروی وی آئی پی کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جارہی۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر میں سوالات شامل اورمقررہ وقت میں ملازمین سے پرکروائےجاتےہیں، فیل ہونیوالےملازمین کووی وی آئی پیزکیساتھ ڈیوٹیوں پرتعینات نہیں کیا جاتا ۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ قبل ازیں سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےملازمین ہسپتالوں کےچکرلگاناپڑتےتھے،ہسپتالوں میں کئی کئی ہفتےلگ جاتےتھےاورمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتےتھے۔

سائیکلوجیکل پروفائلنگ کاسافٹ ویئر ایس پی یوکی خاتون افسرکیجانب سےتیارکیاگیا ،سافٹ ویئرکی تیاری سےوقت کی بچت کیساتھ ساتھ مطلوبہ نتائج بھی حاصل ہورہےہیں۔

افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

متعلقہ مضامین

  • ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • آغا راحت کی سرکاری ملازمین پر تنقید مناسب نہیں، انجینیئر انور
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند، پولیو ورکرز کا بھی احتجاج
  • ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیار
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
  • عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
  • پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
  • دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم