ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد نبوی الشریف میں اعتکاف کرنے والے پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کو ان کے لیے مختلف مقامات مخصوص کیے گئے ہیں۔ادارہ امورحرمین کی جانب سے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھنے والے وہ مرد و خواتین جنہوں نے پہلے ہی پرمٹ حاصل کیے ہیں انہیں لاکرز بھی الاٹ کردیئے گئے ہیں جہاں وہ اپنی اشیا رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کو ضرورت پڑنے پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے مکمل سہولیات سے آراستہ کلینک بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ معتکیفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کے لیے افطاری اور سحری کا بندوبست بھی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے علاوہ ازیں مختلف زبانوں میں دینی امور میں رہنمائی کے لیے اسکالرز کے لیکچرز کا بھی انتظام ہے ۔مسجد نبوی الشریف کے گیٹ نمبر 6 اور 10 جبکہ خواتین کے لیے شمالی اورمشرقی جانب کے گیٹ نمبر 24 اور 25 الف مخصوص ہیں جہاں سے وہ اپنے مقام پر پہنچ سکتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں اعتکاف کی جانب سے مسجد نبوی کے لیے

پڑھیں:

پی ایس ایل کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

رواں برس انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں 826.5 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا۔

گزشتہ برس کے مقابلے محض ایک ہفتے کے دوران 10ویں ایڈیشن کی ویور شپ کا نیا ریکارڈ بنا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث رواں برس پی ایس ایل فروری اور مارچ میں شیڈول نہیں ہوسکا تھا جبکہ بورڈ نے آئی پی ایل کے مقابل لیگ کی میزبانی کا ارادہ کیا اور نامور کرکٹر کو لیگ کا حصہ بنایا تاکہ شائقین کرکٹ لطف اندوز کیا جاسکے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی پی ایل اور پی ایس ایل دونوں ایونٹس ایک ساتھ کھیلے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے

انڈین پریمئیر لیگ کے باعث کوئی بھی ملک اپنی لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس ونڈو میں کوئی ایونٹس شیڈول نہیں رکھتا۔

متعلقہ مضامین

  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • روس عارضی جنگ بندی کا جھوٹا تاثر پیش کر رہا ہے، زیلنسکی
  • پی ایس ایل کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے
  • امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
  • روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
  • ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ، ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع