کینالز منصوبہ کالا باغ ڈیم سے زیادہ خطرناک ہے: ماروی فصیح
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پیپلزپارٹی رہنما ماروی فصیح--- اسکرین گریپ
پیپلزپارٹی رہنما ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کینالز کا منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی پی رہنما سیدہ ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف کئی قراردادوں کو رد کیا گیا، کالا باغ ڈیم نہیں بنا اس کی وجہ ہماری مزاحمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کینالز بننے سے سندھ تباہ ہو جائے گا، لگتا ہے کہ وفاق کسی کا بھی سگا نہیں، یہ سندھ کے لوگوں، زراعت اور معیشت کے خلاف سازش ہے، وفاق ایسی سازشیں نہ کرے، ان کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔
رکن سندھ اسمبلی پیپلزپارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کررہےہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
ماروی فصیح نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ کی پراپرٹیز کی ڈیجٹل میپنگ کرنا ہو گی جس سے ریونیو بڑھے گا، پرائمری اسکولز میں کھیلوں کو لازمی قرار دیا جائے، شطرنج کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ماروی فصیح کہا ہے کہ
پڑھیں:
وزیرداخلہ سندھ نے ای چالان کے جرمانے میں کمی کا اشارہ دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-14
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجارنے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ای چالان کے حوالے سے جرمانے اور فیس میں کمی کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر اس میں کوئی کمی بیشی کا مسئلہ ہے تو کمیٹی باہمی مشاورت سے کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی اور اگر اس سلسلے میں کوئی ترمیم بھی کرنی پڑی تو اسے باہمی مشاورت سے اسمبلی میں لے آئیں گے، وزیرداخلہ نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پورے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے،کراچی میں ای چالان کا مقصد پیسے بٹورنا نہیں بلکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں میں ٹریفک کا سینس آئے اور وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ای چالان کا نظام بہت جلد حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں شروع کر رہے ہیں۔