حکومت پاکستان کی جانب سے غیرملکیوں کو31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ مقررہ تاریخ تک ملک نہ چھوڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں۔ 20 مارچ تک واپس جانیوالے افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے غیرملکیوں کو31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ مقررہ تاریخ تک ملک نہ چھوڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے اس سے قبل 15 ستمبر 2023 کوافغان باشندوں کو واپس اپنے وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکومت پاکستان تک ملک

پڑھیں:

پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل

پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

پشاور: غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری ہے، مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا۔
غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 19 اپریل کو4ہزار130 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔
مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9لاکھ 77ہزار پہنچ چکی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے:وزارت داخلہ
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے: وزارت داخلہ
  • واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان آگیا
  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان سامنے آگیا
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ