Jang News:
2025-04-22@06:02:23 GMT

پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی، وزیر خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوشخبری ملے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے فنڈ کا نظام لائیں گے: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے فنڈ کا نظام لائیں گے، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمِ سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی کے منصوبوں کے لیے 10 ارب ڈالرز کی امداد کا وعدہ ہوا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہم قابلِ عمل منصوبے تیار نہیں کر سکے اور امداد استعمال نہیں کر سکے، کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے ہمیں قابلِ عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ وفاقی وزیر

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی

فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ 

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔ 

وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

اس سے پہلے وزیر خزانہ نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کرکے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
  • محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ