Jang News:
2025-04-22@06:17:18 GMT

کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 21.

1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

بلوچستان کے جنوبی اضلاع کا موسم گرم رہنے کا امکان

دوسری جانب بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے اور دن کے اوقات میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، کوئٹہ میں صبح کم سے کم  درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی اضلاع میں موسم خشک، صبح کے وقت موسم میں خنکی ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رہنے کا امکان کا موسم گرم گرم اور

پڑھیں:

کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو اور مٹھی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
  • پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان