ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) متحدہ عرب امارات میں واقع بین الاقوامی فلکیاتی مرکزنے کہا ہے کہ 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ العربیہ کے مطابق مرکز کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں شوال کا چاند (عید الفطر 1446 ہجری) ہفتہ 29 مارچ 2025 کو دیکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہتمام عالمی معیارات کے مطابق اس روز دنیا کی مشرقی سمت سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا اور یہ عرب اور اسلامی دنیا کے بقیہ علاقوں سے بھی تمام وسائل کے استعمال کے باوجود نہیں دیکھا جا سکے گا۔

مرکز نے مزید بتایا ہے کہ محض ٹیلی سکوپ کے استعمال کی صورت میں چاند کی رویت بر اعظم امریکا کے وسطی اور شمالی حصے میں دیکھا جانا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اس بر اعظم کے مشرق کی سمت سے ٹیلی سکوپ کے ساتھ بھی چاند دیکھا جانا بہت مشکل ہو گا۔ انسانی آنکھ سے چاند کا دیکھا جانا صرف امریکا کے مغرب میں بحر الکاہل کے علاقوں سے ممکن ہو گا۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے علاوہ تمام عالمی معیارات کے مطابق 29 مارچ کو چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے بیان کے مطابق چاند کی درست رویت کی شرط کے قائل ممالک میں توقع ہے کہ رمضان کے 30 روز پورے ہوں گے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہو گی۔ البتہ بعض ممالک کی جانب سے 30 مارچ بروز اتوار عید الفطر کا اعلان خارج از امکان نہیں ہے۔ فلکیاتی مرکز کے مطابق 29 مارچ کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بھی چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سی سی ڈی کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے فلکیاتی تصویر لیتاہے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نظر آنا ممکن نہیں عید الفطر کے مطابق مارچ کو

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن ہے ۔

زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • پنجاب بارکونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں. اسد عمر
  • پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
  •  نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ