صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے یومِ پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے یومِ پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔ ایوانِ صدر کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے، ریپ، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا جبکہ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ علاوہ ازیں ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ واضح رہے کہ ہر سال عیدالفطر اور یومِ آزادی پر بھی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا پر قیدیوں کی سزاؤں میں قیدیوں پر پر بھی

پڑھیں:

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں،ٹماٹروں کی بارش، وزیر اعظم نے نو ٹس لے لیا، کوہستانی کو ٹیلی فون

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم شہبازشریف کی ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی پرانڈوں،ٹماٹروں کی بارش ے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ
کھیئل داس کوہستانی پر یہ واقعہ ناقابل قبول اور افسوسناک ہے۔ ایسے واقعات سیاسی عدم برداشت اورقانون کی خلاف ورزی ہیں۔ امن اور رواداری کے ماحول کو ثبوتاژ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعظم کی سندھ حکومت کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت۔ قبل ازیں وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش۔ یہ انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش نیشنل بینک کے قریب قوم پرست تنظیم کے کارکنوں نےکی۔وزیرِ مملکت کی گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے۔
وزیرِ مملکت حملے میں محفوظ رہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ سے رابطہ، واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔

متعلقہ مضامین

  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • وزیر مملکت کی گاڑی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے، وزیر مملکت طلال چودھری
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری
  • صدر مملکت نے سینٹ کا  اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
  • وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں،ٹماٹروں کی بارش، وزیر اعظم نے نو ٹس لے لیا، کوہستانی کو ٹیلی فون