ڈی چوک احتجاج کیس، راجہ بشارت کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
رہنما تحریکِ انصاف راجہ بشارت— فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی راجہ بشارت کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ورکرز کی فہرست جاری کر دی۔
رہنما تحریکِ انصاف راجہ بشارت نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے 4 مختلف کیسز میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض راجہ بشارت کی ضمانت منظور کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی چوک
پڑھیں:
احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔