ڈی جی خان؛ لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ڈی جی خان:
پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔
خوارجی دہشت گردوں کا پنجاب اور خیبر پختونخوا بارڈر پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سحری کے وقت 10 سے 12 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر تین اطراف سے حملہ آور ہوئے، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال کیا۔
پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کی، پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور دو گھنٹے مقابلہ جاری رہنے کے بعد دہشت گرد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہوگئے۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں۔ سرحدی علاقے میں پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ خوارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گرد گردوں کا چیک پوسٹ
پڑھیں:
میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
میانوالی(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں