WE News:
2025-04-22@06:46:24 GMT

‎دنیا داریاں اور افطاریاں

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

‎دنیا داریاں اور افطاریاں

‎رمضان کا مہینہ آتے ہی جہاں نیکیوں کی بہار آتی ہے، وہیں افطاریوں کا موسم بھی شروع ہو جاتا ہے۔ دن بھر روزہ رکھ کر افطاری کے انتظار میں لوگ کچھ ایسے بے تاب ہوتے ہیں جیسے بچپن میں گرمیوں کی چھٹیوں کا پہلا دن!

‎پہلی افطاری کی دعوت ہمیشہ کسی نہ کسی ’نیک دل‘ دوست یا رشتہ دار کے ہاں ہوتی ہے، جو نیکی کے ساتھ ساتھ میزبان بننے کا ثواب بھی کمانا چاہتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بعض میزبان ایسے ہوتے ہیں جو افطاری کم اور فوڈ کامپیٹیشن زیادہ کرواتے ہیں۔

’’ارے بھائی! ایک اور سموسہ لے لو، ابھی تو کھانے کے لیے چکن کڑاہی بھی ہے‘‘۔ بندہ سوچتا ہے کہ بھائی روزہ افطاری کے لیے رکھا تھا یا تمہارے دستر خوان کے وزن میں اضافے کے لیے؟

‎پھر وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو ہر سال رمضان میں یہ ارادہ کرتے ہیں کہ اس بار افطاری میں سادگی اختیار کریں گے۔ مگر جیسے ہی پہلا روزہ آتا ہے، ٹیبل پر کھجور، پکوڑے، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، سموسے، رول اور پیزا کی ایسی لمبی فہرست بن جاتی ہے کہ سادگی خود حیران ہو کر کہتی ہے، ’’بھائی، میں تو چلتی ہوں!‘‘

‎سب سے زیادہ دلچسپ کردار وہ ہوتے ہیں جو افطاری کے بعد فوری طور پر تراویح کی تیاری میں مصروف ہو جاتے ہیں، مگر اتنا کھا چکے ہوتے ہیں کہ رکوع میں جاتے ہی ایک الگ قسم کی آزمائش شروع ہو جاتی ہے۔

‎جو لوگ افطاریوں پر دعوت دیتے ہیں، ان کے ہاں ایک الگ ہی منظر ہوتا ہے۔ میزبان اگر خود روزے سے ہو تو وہ سارا دن سوچتا ہے کہ آج کون سا خاص آئٹم بنوایا جائے۔ مگر مہمان اکثر وہ ہوتے ہیں جو افطاری کے وقت یہ کہتے نظر آتے ہیں، ’’بس بھائی، ہلکا پھلکا کھانا!‘‘ اور پھر چکن لگی پلیٹ ایسے صاف کرتے ہیں جیسے برتن دھونے کا نیک کام کر رہے ہوں۔

‎یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ لوگ رمضان کے آغاز میں وزن کم کرنے کا ارادہ کرتے ہیں، مگر جیسے ہی عید قریب آتی ہے، وہ خود پر حیران ہوتے ہیں کہ ’’یہ رمضان کی برکت ہے یا پکوڑوں کا کمال کہ وزن کم ہونے کے بجائے دو کلو بڑھ گیا؟‘‘

‎الغرض، افطاریاں صرف کھانے کا نام نہیں، بلکہ دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارنے، رمضان المبارک اور روزے کی برکتیں بانٹنے اور سمیٹنے کا نام ہے۔

قرآن پاک اس مبارک مہینہ میں اترا تھا، اس لیے زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن پاک اور گناہ بخشوانے کی طرف رجوع ہونا چاہیے۔

قرآن پاک میں اللہ پاک فرماتے ہیں کہ: سورت بقرہ آیت 185

’’رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور جس میں ہدایت اور حق و باطل میں فرق کرنے والی واضح نشانیاں ہیں‘‘

سورت بقرہ آیت: 183

‎’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو‘‘۔

آج کل اگر ہم دنیا داری کو دیکھیں تو دکھاوے کا بازار گرم ہے،

‎دنیا داری میں تو سحری و افطاری کوزیادہ تر تفریح وطبع بنانے پر زور رہتاہے۔ طرح طرح کے کھانے اور دکھانے کے حالات کا سامنا کرنے اور سارا رمضان راتوں کو جاگنے اور خوش گپیوں کا ایک سنہری موقع سمجھا جاتا ہے۔

دنیا داروں کے لیے اتنا ہی کہ بس اتنا یاد رکھیں کہ اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں، ورنہ عید کے کپڑے بدلوانے کے لیے نیا درزی ڈھونڈنا پڑے گا۔ جبکہ رمضان المبارک کی فضیلت اہمیت سمجھنے والوں کہ لیے چھوٹی سے درخواست ہے کہ ’’وی نیوز‘‘ کی ٹیم اور ہمارے جیسے طالب علم لکھاریوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چوہدری خالد عمر

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ہوتے ہیں جو افطاری کے کے لیے ہیں کہ

پڑھیں:

پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف

KHARIAN:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا۔ پاکستان آرمی کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کیے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلے جو14  سے 18 اپریل تک کھاریاں گیریژن میں ہوئے کی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور PATS ایک ایسا موثر فورم ہے جو فوجی صلاحیتوں اور حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے اور عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

مشق کا مقصد فورم کے شرکاء کی طرف سے جدید خیالات ،تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا ۔مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے۔

جبکہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ PATS نے ایک سنجیدہ اور مقابلہ جاتی فوجی مشق کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آخرمیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افراد کو انعامات سے نوازا، بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس پیشہ ورانہ مشق کے اعلیٰ انتظامات اور معیار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • پاک فوج کردار،مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے ،آرمی چیف
  • کراچی میں زلزلے کا خدشہ!
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف