جے یو آئی نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے عوام سے آج اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین پر  اسرائیلی جنگ مسلط کیے جانے کے خلاف آج یوم احتجاج منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطبا اور آئمہ حضرات اپنے خطبات جمعہ کے  اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں۔ اسرائیلی حملوں  میں سیکڑوں جوانوں، بچوں، بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوسناک ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے۔ عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ رحمت والے مقدس مہینے میں انسانیت سوز مظالم سے پوری امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور، اسرائیل کی غزہ پر بربریت کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج

مظاہرے میں آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم عرب کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ اسد عباس نقوی، حیدر ثقفی سمیت دیگر نے کی، جبکہ مظاہرے میں آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم عرب کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کو مسترد  کرتے ہیں، فلسطین کا واحد حل اسرائیل کی ناجائز ریاست کا مکمل خاتمہ ہے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ فلسطین ان شاء اللہ آزاد ہوگا، اور بہت جلد ہم قبلہ اول میں نماز ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بھی اسرائیل کی حمایت میں نکل آئے، غیور مسلمان، ایران، حزب اللہ، حوثی مجاہدین فلسطینیوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ کے حوالے سے للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنا، اس کا خواب ہی رہے گا جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ مقررین نے پاکستان میں اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم ’’شراکہ‘‘ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل کا دورہ کرنیوالے صحافیوں نے پاکستانی پاسپورٹ اور ملکی وقار کیخلاف گھناونی حرکت کی ہے، ان کیخلاف بھی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مظاہرے کے اختتام پر مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش کئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • اسرائیلی مائنڈ سیٹ،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • فلسطین کی صورتحال اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داری
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ، حیدرآباد میں بتی گُل احتجاج کا اعلان
  • لاہور، اسرائیل کی غزہ پر بربریت کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج
  • غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں