شہرکی خبریں یوم شہادت حضرت علیؓ پر پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سٹی42: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لئے 1971 میٹل ڈٹیکٹرز، 457 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد، 62 مجالس منعقد ہونگی، سینٹرلپولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے یوم شہادت حضرت علیؓ پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مامور ہونگے، 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 17 ہزار، 955 مجالس پر 09 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے، 600 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اور ایلیٹ پولیس کی 72 ٹیمیں تعینات ہوں گی، ٭ ڈولفن سکواڈ کی 44 ٹیمیں اور پی آر یو کی 30 ٹیمیں بھی پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دیں گی۔
پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات, درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار
انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ پر پولیس انتہائی الرٹ رہے، عزاداری جلوسوں اور مجالس کے شرکا کی مکمل چیکنگ یقینی بنائیں، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی، عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز، روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے، صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔
افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز یوم شہادت حضرت علیؓ کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے لاہور پولیس کی جانب سے یوم شہادت حضرت علیؓ پر مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی مہیا کی جائے گی، پولیس انتہائی الرٹ رہے، عزاداری جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے گی، مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعرات 20 مارچ, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 یوم شہادت حضرت علی جلوسوں اور مجالس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کی جائے گی
پڑھیں:
غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان
اسرائیلی فوج نے غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت میں فوج کی پیشہ ورانہ غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے امدادی کارکنوں کی شہادت کی تحقیقات کے دوران پیشہ ورانہ غفلت ظاہر ہوئی ہے، لیکن واقعے کو چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں غزہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینی طبی کارکنوں کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
فوج نے کہا ہے کہ ایک کمانڈنگ آفیسر کی سرزنش کی جائے گی جبکہ ڈپٹی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کیا جائےگا۔
بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کو محسوس ہوا کہ انہیں دشمن کی جانب سے ٹھوس خطرے کا سامنا ہے، اور اسی وجہ سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمانڈر نے فوجیوں کو گاڑیوں سے نکلنے والے افراد پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا جبکہ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ فائر ٹرک اور ایمبولیسنز تھیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں خدمات انجام دینے والے 15 امدادی کارکنوں کو 23 مارچ کو غزہ کے جنوبی شہر رفح کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا، اور وہیں ایک قبر میں دفنا دیا گیا تھا، جہاں ایک ہفتے بعد ان کی لاشیں ملی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
فلسطینی ہلال احمر کے شہید اہلکار کے موبائل فون سے ملنے والی ایک ویڈیو نے اسرائیلی فوج کی کارروائی کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے سب کچھ بے نقاب کردیا تھا، جس پر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج پیشہ ورانہ غفلت رضاکاروں کی شہادت غزہ فوجیوں کے خلاف کارروائی وی نیوز