جعفر ایکسپریس حادثے کو لیکر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حادثے کو لیکر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں، زرتاج گل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس حادثے کو لے کر تحریک انصاف کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بناکر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ ہمارے لوگوں کو ٹویٹ اور ری ٹویٹس کرنے پر اٹھایا جا رہا ہے۔ ہمارے ورکرز اور ہمیں اس لیے توڑا جا رہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے پی ٹی آئی ابھی بھی اپنی ضمانتیں کروا رہی ہے، کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے کہا کہ حکومت کو ملک کا خیال نہیں اور وزیراعظم کا رویہ بھی غیر سنجیدہ ہے، حکومت کسی کام کی نہیں اور ان کا تو ووٹ بھی عوام کی امانت نہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ زرتاج گل
پڑھیں:
وقف بورڈ قانون کو لیکر مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، ڈمپل یادو
سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مسائل سے بھڑکانا چاہتی ہے، بی جے پی فرقہ وارانہ سیاست کے ذریعے صرف اقتدار میں رہنے کیلئے کام کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے مین پوری سے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ ہی ڈمپل یادو نے وقف ایکٹ میں ترمیم پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ ڈمپل یادو نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مسائل سے بھڑکانا چاہتی ہے، آنے والے وقت میں بی جے پی فرقہ وارانہ سیاست کے ذریعے صرف اقتدار میں رہنے کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے چیزیں سامنے آرہی ہیں، اس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی کے دور میں ملک کو نقصان ہورہا ہے، اب تو امریکہ بھی بار بار ہندوستان پر تنقید کررہا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ملک بی جے پی کے دور میں پیچھے چلا گیا ہے۔
وقف بورڈ بل پر ڈمپل یادو نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے۔ اس سے پہلے ڈمپل یادو نے بھی ریاستی حکومت پر زبانی حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آج اترپردیش کھنڈر کا سا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں روزگار نہیں ہے اور صحت کا نظام بھی بری حالت میں ہے، پورا تعلیمی نظام تباہ ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ کل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو پریاگ راج کے دورے پر تھے۔ اس دوران ان کی اہلیہ اور ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ کے دوران انتظامات پر توجہ دینے کے بجائے حکومت نے تشہیر پر زیادہ توجہ دی، اس کے علاوہ ان کی طرف سے دی گئی تجاویز کو پارٹی نے نظرانداز کر دیا۔