کوہاٹ، مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کوہاٹ (نیوزڈیسک )کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرسکیورٹی فورسز نے مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ میں دہشتگردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ 10 سے 15 دہشتگردوں نے مسلم آباد پولیس پوسٹ پر افطاری کے بعد فائرنگ کی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد آدھے گھنٹے بعد فرار ہوگئے۔
انخلا میں 11 دن باقی، 8 لاکھ سے زائد افغان باشندے پاکستان چھوڑ گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی
ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی