بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے گیند پر تھوک (لعاب) لگانے پر پابندی اٹھا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز آئی پی ایل ٹیموں کے کپتانوں اور منیجرز کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ بیشتر کپتانوں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس معاملے پر اندرونی مشاورت کی تھی، جبکہ حتمی فیصلہ ٹیموں کے کپتانوں کے سپرد تھا۔

بی سی سی آئی نے دوسری اننگز میں دو گیندوں کا نیا قاعدہ بھی متعارف کرایا تاکہ شبنم کے اثرات کو ختم کیا جا سکے اور ٹاس جیتنے والی ٹیم کو کسی بھی قسم کا فائدہ نہ ہو۔ دوسری گیند دوسرے اننگز کے گیارھویں اوور کے بعد استعمال میں آئے گی۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل نے ہیری بروکس پر 2 سال کی پابندی لگادی، وجہ کیا بنی؟

گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے فاسٹ بولر محمد سراج نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گیند پر تھوک لگانے سے فاسٹ بولرز کو ریورس سوئنگ میں مدد ملے گی۔ یہ بولرز کے لیے بہت اچھا ہے۔ یہ ہمارے لیے زبردست خبر ہے کیونکہ جب گیند کچھ نہیں کر رہی ہوتی، تو گیند پر تھوک لگانے سے ریورس سوئنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کبھی کبھار ریورس سوئنگ میں مدد کرتا ہے کیونکہ گیند کو شرٹ سے رگڑنا (ریورس سوئنگ حاصل کرنے میں) مددگار نہیں ہوتا۔ لیکن گیند پر تھوک لگانے سے ایک طرف کی چمک برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور یہ ضروری ہے۔

کووڈ-19 کی عالمی وبا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی، جس سے فاسٹ باؤلرز کے لیے ریورس سوئنگ کرانا مشکل ہو گیا تھا۔ بی سی سی آئی نے بھی 2020 میں کووڈ-19 کے باعث آئی پی ایل کو بھارت سے باہر منتقل کرنے کے بعد اس پابندی کو برقرار رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی آئی پی ایل ٹیم کی قیادت سے بھی محروم، رائل چیلنجرز بنگلور کے نئے کپتان کون؟

2021 میں بھی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کرنا پڑا تھا جب پہلے مرحلے کے دوران آئی پی ایل کیمپوں میں کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ حالیہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے بھی آئی سی سی سے گیند پر تھوک کے استعمال کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

آئی پی ایل 2025 کا افتتاحی میچ ہفتہ 22 مارچ کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور راجت پٹیدار کی قیادت میں رائل چیلنجرز بینگلور (آر سی بی) آمنے سامنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل 2025 انڈیا بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی تھوک لعاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی پی ایل 2025 انڈیا تھوک ریورس سوئنگ آئی پی ایل ئی پی ایل کے لیے

پڑھیں:

ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ائیرپورٹس کے آرائیول اورڈپارچرکاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ائیر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد
  • ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم
  • انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
  • لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا