مچ: لیویز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان کے علاقے مچ میں نامعلوم افراد نے دھماکا...
لیویز حکام کے مطابق دھماکا لیویز فورس کی گاڑی گزرتے وقت ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی
ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی.
رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ کویتا زوجہ ہری رام کے نام سے کی گئی۔
متوفیہ شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔