وزیراعظم کی مسجد نبویﷺ میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کے وفد کے لئے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے، روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اُمت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم کے دفتر میں کر دیا گیا، اس سے قبل وہ پی ٹی وی میں گریڈ 18 میں تعینات تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ارشد ملک 1992 سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
گذشتہ 16 ماہ کی حکومت میں انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے تقریر نویس کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
فروری 2024 کے انتخابات کے بعد شہباز شریف کے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ارشد ملک کو دوبارہ تقریر نویس کی خدمات پر مامور کیا گیا۔
وہ ماضی میں وزارت خارجہ، وزیراعظم آفس سمیت کئی وزارتوں میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔