سکھر سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، بوگی ڈی ریل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی اور ایک بوگی ڈی ریل ہوئی ۔
24 نیوز کے مطابق ٹرین جیسے ہی روہڑی ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو سات نمبر بوگی ٹریک سے اُتر گئی۔ بوگی کا فریم بھی بالکل الگ ہو گیا، بوگی اُترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا۔
ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔
بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔