اسرائیلی جنگی طیاروں کا دمشق کے نواحی علاقوں پر فضائی حملہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے صیہونی حکومت ملک میں اقتدار کے خلا سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور شام کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے نواحی علاقوں پھر سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے صیہونی حکومت ملک میں اقتدار کے خلا سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور شام کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسی مناسبت سے صیہونی حکومت نے شام میں اپنی بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے نواحی علاقوں میں کئی علاقوں پر بمباری کی۔ اس علاقے میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ جاری رکھنے کے لیے شام کو کمزور کرنے کے مقصد سے شام کے فوجی اور اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ رہی ہے شام کے
پڑھیں:
ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسلام آباد:ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔