کچرے سے نجات کا انوکھا طریقہ، مرغیاں مفت بانٹ دو
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور:
بڑھتے کچرے کی آفت سے نمٹنے کا انوکھا گر2015ء میں فرانسیسی دیہہ، کولمار کی انتظامیہ نے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کی غرض سے ہر دیہی گھرانے کو مرغیوں کا ایک جوڑا مفت دیا۔
مقصد یہ تھا کہ ہر گھر کا بیشتر نباتی کچرا مرغیاں چٹ کر جائیں، یہ منصوبہ بہت کامیاب رہا اور گائوں کا کچرا 50 فیصد کم ہو گیا۔
تجربے کی کامیابی دیکھ کر فرانس ہی نہیں پڑوسی بیلجئم میں بھی دیگر دیہات کی حکومتیں اپنے مکینوں کو مفت مرغیاں دے رہی ہیں کہ یوں فریقین فائدے میں رہتے ہیں۔ حکومت کو کم کچرے سے نمٹنا پڑتا ہے، شہریوں کو روزانہ مفت انڈے مل جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
پشاور:پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے انوکھا قدم اٹھایا اور دولہے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔