Jang News:
2025-04-22@06:17:04 GMT

طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل

طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل ہوگیا ہے۔ خیبر سے ذرائع کے مطابق کل سے افغانستان جانے کیلئے پیدل آمد و رفت شروع کی جائے گی۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق 25 دن بعد طوخم سرحدی گزرگاہ گزشتہ روز تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ 

امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہوسکی۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق  صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے، طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی

مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سعودیہ عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا ،جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے پیش آیا.جاں بحق پاکستانی افراد کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون اباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔زخمی افراد کے ناموں کی تفصیل سامنے نہ آسکی، چند روز قبل ڈاھرانوالا سے عمرہ زائرین کا گروپ سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد، 2 خواتین 228 نائن آر، 1 جاں بحق شخص 3/39 آر سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • خیبر :ایک ہزار 198غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر
  • مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ
  •  نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ