سکھر ایکسپریس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سٹی 42:سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی
ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹرین جیسے ہی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو سات نمبر بوگی ٹریک سے اتر گئی، بوگی کا فریم بھی بالکل الگ ہو گیا
بوگی اترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا ، امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
—فائل فوٹوسندھ بار کونسل نے آج سے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے، عدالتی امور جاری ہیں۔
سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت وکلاء کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بار کونسل سکھر ببرلو بائی پاس پر احتجاج کرنے والے وکلاء سے اظہار یک جہتی کرتی ہے۔