Daily Ausaf:
2025-04-22@01:50:18 GMT

سینیئر صحافی کو گرفتارکر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل رفتار کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں گرفتار کر لیا ہے۔ رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر اور فرحان ملک کے بعض قانونی معاملات دیکھنے والے عبدالمعیز جعفری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

فرحان ملک کے قانونی معاملات دیکھنے والے معروف وکیل عبدالمعیز جعفری کے مطابق انہیں جو ابتدائی اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق یہ گرفتاری بظاہر پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے تاہم ایف ائی اے نے تاحال ایف آئی آر یا معاملے کی تفصیلات فرحان ملک کے اہل خانہ کو نہیں بتائیں۔عبدالمعیز جعفری کے مطابق فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پوچھ کچھ کے لیے اپنے پاس بلایا تھا اور دو سے تین گھنٹے انہیں وہاں رکھنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

رفتار نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایف ائی اے کے حکام بدھ کے روز بغیر کسی نوٹس کے رفتار کے دفتر آئے انہوں نے عملے کو حراساں کیا اور فرحان ملک کو جو جمعرات کے روز ایک بجے اپنے دفتر طلب کیا، اس حکم کی تعمیل میں فرحان ملک متعلقہ دفتر پہنچے تاہم کئی گھنٹے انتظار کرانے کے بعد شام چھ بجے گرفتار کر لیا گیا۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے اس معاملے کی فوری طور پر وضاحت کی جائے۔

ایف آئی اے نے گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرحان ملک کو ان کے خلاف درج انکوائری میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی انہیں بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے کئی بار طلب کیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فرحان ملک کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے رفتار کے دفتر کا دورہ کیا تھا، تاہم فرحان ملک اس وقت دفتر میں موجود نہیں تھے۔فرحان ملک کو ماضی میں بھی ایف ائی اے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر چکی ہے۔ تاہم عبدالمعیز جعفری کے مطابق حالیہ معاملہ پچھلے معاملات سے الگ ہے۔رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر نے کہا کہ ایف آئی آر کی نقل تاحال رفتار کے کسی شخص سے شیئر نہیں کی گئی۔

فہد کیہر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ رفتار کی کون سی ویڈیو کسی کی ناراضگی کا سبب بنی۔فرحان ملک اس سے قبل سماء ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز رہ چکے ہیں اور جیو نیوز سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک سرگرم ڈیجیٹل صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر صحافیوں نے ان کی گرفتاری کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عبدالمعیز جعفری ایف ا ئی اے نے فرحان ملک کو ایف ا ئی ا رفتار کے کے مطابق کر لیا

پڑھیں:

کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

فائل فوٹو

کراچی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔ 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایف ائی اے کے مال خانے کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

کراچی، گتے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا۔

 حکام نے بتایا ہے کہ آگ کے باعث کمرے میں رکھے کمپیوٹر اور کاغذات کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
  • راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
  • چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار سوزوکی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی