الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (اسی سی پی) میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، جس کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا، شریف اللہ پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرعلیم شہاب کو ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمشن تعینات کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا الیکشن کمیشن
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں، تاہم سوشل میڈیا کا درست استعمال ناگزیر ہے۔
بلوچستان کےوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہیں گے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات و تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔