WE News:
2025-04-22@01:26:03 GMT

کراچی: صحافی فرحان ملک پیکا کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

کراچی: صحافی فرحان ملک پیکا کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار

ایف آئی اے کے ٹیم نے  کراچی میں واقع ڈیجیٹل نیوز کے ایک ادارے ’رفتار‘ کے مالک اور سینیئرصحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق سینیئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیکا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فرحان ملک کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان ملک کے خلاف تقریباً 3 ماہ قبل انکوائری شروع کی گئی تھی۔

فرحان ملک پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئی پروگرام کیے تھے اور اب انکوائری مکمل ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رفتار کی جانب سے سوشل اکاؤنٹس پر سینیئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک سے انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیے: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

دریں اثنا رفتار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے بغیر پیشگی اطلاع کے رفتار آفس کا دورہ کیا اور انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی ٹیم کو ہراساں کیا۔ ادارے نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم کے دورے کی کوئی وضاحت فراہم نہیں کی اور فرحان ملک کو جمعرات کی دوپہر 1 بجے سماعت کے لیے اپنے دفتر میں طلب کیا۔

بعد ازاں فرحان ملک مطلوبہ وقت پر مقررہ دفتر چلے گئے تاہم بغیر کسی وجہ کے گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد حکام نے انہیں شام 6 بجے گرفتار کر لیا۔

رفتار کا کہنا تھا کہ آزادانہ رپورٹ ادارے کا حق ہے تاہم یہ اقدام پریس کی آزادی اور آزاد آوازوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم رفتار کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ادارہ فرحان ملک کی گرفتاری پر حکام سے وضاحت اور صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: فیک نیوز پھیلانے پر مسلم لیگ ن کی اپنی رکن اسمبلی پیکا ایکٹ کی زد میں آگئیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان ملک کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کے خلاف کوئی تحریری چارج شیٹ نہیں ہے اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایف آئی آر موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں الزامات کے بارے میں کچھ بتایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیکا رفتار صحافی گرفتار فرحان ملک فرحان ملک گرفتار کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیکا رفتار صحافی گرفتار فرحان ملک فرحان ملک گرفتار کراچی فرحان ملک ایف آئی

پڑھیں:

گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی:

گشن اقبال کے علاقے 13 ڈی2 میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید کار میں سوار شہری جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکو اس کے قریب آتے ہیں۔

شہری فوری طور پر گاڑی سے اسلحہ نکالتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی زمین پر گر جاتا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

واقعے کے بعد شہری اپنی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور جائے وقوعہ سے روانہ ہو جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال 13 ڈی2 میں ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی تھی، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی جو عادی جرائم پیشہ تھا اور اُس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • آر ڈی اے نے کلر روڈ روات پر سیور فوڈز کے گودام کو سر بمہر کر دیا، گرینڈ آپریشنز جاری رہے گا:ڈی جی کنزہ مرتضی
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم
  • چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار سوزوکی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی