روس یوکرین جنگ: بجلی گھروں پر حملے نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یوکرین اور روس میں توانائی کے نظام پر حملے بند کرنے کے لیے دونوں ممالک اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہر انداز میں جنگ بندی خوش آئند ہے لیکن اس سے یوکرین میں منصفانہ امن کی راہ ہموار ہونی چاہیے جس کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور یوکرین کی علاقائی سالمیت کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ہو۔
انہوں نے یہ بات بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کہی ہے جہاں وہ یورپی شراکت داروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس اور بات چیت کے لیے موجود ہیں۔ قبل ازیں سیکرٹری جنرل امریکہ کے صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کی جانب سے جنگ بندی کو بحیرہ اسود تک وسعت دینے کے اعلانات کا بھی خیرمقدم کر چکے ہیں جو دنیا بھر میں خوراک اور کھادیں برآمد کرنے کا اہم تجارتی راستہ ہے۔
(جاری ہے)
بحری تجارت کا اہم راستہسیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت بحیرہ اسود میں محفوظ اور آزادانہ جہاز رانی کے لیے معاہدہ طے پانے سے عالمگیر غذائی تحفظ اور تجارتی ترسیلی نظام کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
اقوام متحدہ نے یوکرین میں پیدا ہونے والے اناج اور روس سے خوراک اور کھادوں کی بحیرہ اسود کے راستے محفوظ برآمدات یقینی بنانے کے لیے بہت سا کام کیا ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور بحرانوں کا سامنا کرنے والے ممالک میں قحط کو روکنا ہے۔
اناج اور کھادوں کی برآمدجولائی 2022 میں اقوام متحدہ نے روس، یوکرین اور ترکیہ کے اشتراک سے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی دنیا بھر میں ترسیل کا اقدام شروع کیا تھا۔
اس کے ذریعے 30 ملین ٹن اناج اور دیگر خوراک برآمد کی گئی جس سے عالمگیر غذائی تحفظ کو برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ علاوہ ازیں، اقوام متحدہ اور روس کے مابین بھی ایک معاہدے طے پایا جس کی بدولت روس نے دنیا بھر میں اناج اور کھادیں برآمد کی تھیں۔جولائی 2023 میں روس نے اول الذکر معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جسے سیکرٹری جنرل نے افسوسناک قرار دیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل بحیرہ اسود میں جہاز رانی کی آزادی کے ہمیشہ حامی رہے ہیں اور عالمگیر غذائی تحفظ کے لیے وہ اب بھی روس کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے رابطے میں ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکرٹری جنرل دنیا بھر میں اقوام متحدہ اناج اور اور روس کے لیے
پڑھیں:
حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )حوثیوں نے اسرائیل اور دو امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے راس عیسیٰ کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 74 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد حوثی گروپ نے امریکہ اور اسرائیل کے مزید اہداف پر حملے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے صنعاءمیں ایک مظاہرے کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ انہوں نے ایک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کے آس پاس میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین اور ونسن اور بحیرہ احمر میں ان سے منسلک لڑاکا طیاروں کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بناتے ہوئے دوہرا فوجی آپریشن کیا گیاہے.
انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد ونسن کیریئر کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے یحییٰ ساری نے حوثی ٹھکانوں پر مسلسل امریکی حملوں کے باوجود تصادم، ہدف سازی، مشغولیت اور تصادم کی کارروائیوں کو انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا. ادھراسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے یمن سے فائر کیے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے اس میزائل کی وجہ سے کئی علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوگئے تھے قبل ازیں امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس کی افواج نے حوثیوں کو سپلائی اور فنڈنگ روکنے کے لیے راس عیسیٰ بندرگاہ کو تباہ کر دیا ہے نومبر 2023 سے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے ہیں اور اسرائیل میں مقامات کو نشانہ بنایا ہے تاہم حوثیوں کے ان حملوں سے اسرائیل کو کوئی قابل ذکر بڑا نقصان نہیں ہوا ہے.