رشوت دے کر چھٹیوں پر جانا نرسز کو مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
رشوت دے کر چھٹی پر جانے والی نرسیں ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: ہراساں کیے جانے کیخلاف شیخ زید ہسپتال کی ینگ نرسز سراپا احتجاج
محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں نرسز کی غیر حاضری پر ایکشن لیتے ہوئے رشوت دے کر چھٹیوں پر جانے والی 15 سے زائد نرسز کو معطل کردیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مختلف سرکاری اسپتالوں میں کئی نرسیں غیرحاضر پائی گئیں، چند سرکاری نرسز نجی نرسنگ کالجز میں پڑھ ارہی تھیں جبکہ بیشتر نرسز رشوت دے کر چھٹیوں پر بھی گئی ہوئی تھیں، جنہیں نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ہزار نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معطل ہونیوالی 8 نرسز کا تعلق لاہور کے مختلف اسپتالوں سے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب چھٹیاں رشوت محکمہ صحت نرسز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چھٹیاں رشوت رشوت دے کر
پڑھیں:
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔
تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھیج چکے ہیں،چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔
مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان