بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں کی آج ملاقات نہیں ہوسکی، پارٹی رہنما بانی سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔
علامہ ناصر عباس، اعظم سواتی، صاحبزادہ حامد رضا اور خالد یوسف چوہدری اڈیالہ پہنچے تھے۔
علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹے انتظار کرواکر واپس بھیج دیا جاتا ہے، پتا نہیں حکومت کو کس بات کا خوف ہے، ملاقات ہمارا قانونی حق ہے، ایسے رویوں سے حکومت اپنے سمیت پورے ملک کو ڈبو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
—فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔
فہرست میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی اور سمیر کھوسہ کے نام شامل ہیں۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں نعیم پنجوتھا، فیصل ملک اور ظہیر عباس چوہدری کا نام بھی شامل ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وکلاء رہنما بانئ پی ٹی آئی سے کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ بھی کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔