Islam Times:
2025-04-22@01:35:42 GMT

حکومت ڈنکے کی چوٹ پر اپنی مدت پوری کریگی، شمس لون

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

حکومت ڈنکے کی چوٹ پر اپنی مدت پوری کریگی، شمس لون

وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی بیروزگار، جعلی باتوں کا ماہر اور جیب میں پیسوں کی پوزیشن دیکھ کر عہدے بانٹنے والے حفیظ الرحمن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ حکومت ڈنکے کی چوٹ پر اپنی مدت پوری کرے گی۔ ایک بیان مین انہون نے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیروزگار، جعلی باتوں کا ماہر اور جیب میں پیسوں کی پوزیشن دیکھ کر عہدے بانٹنے والے حفیظ الرحمن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 بندوں کو ایک کمرے میں جمع کر کے گلہ پھاڑ پھاڑ کے جو بازاری زبان استعمال  کی اس سے مکمل واضح ہوتا ہے کہ موصوف کو اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی کشتی کے آخری ہچکولے نظر آنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی جعلی انا، جعلی سوچ، جعلی باتوں اور جھوٹے انداز سے موصوف نے نون لیگ کو گلگت بلتستان سے مکمل صفایا کرنے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی۔ اپنی جھوٹی انا خود نُمائی اور کرسی کی ہوس میں حفیظ الرحمن نے بنگلہ دیش کی طرح گلگت بلتستان کی نُون لیگ کو دولخت کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان حفیظ الرحمن

پڑھیں:

حکومت فیشن اور تخلیقی انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، جام کمال

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت فیشن اور تخلیقی انڈسٹری کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن جیسے ادارے فیشن انڈسٹری کے روشن مستقبل کی ضامن ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ( پی آئی ایف ڈی)لاہور کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ٹی ڈی اے پی کے چیئرمین فیض احمد، ڈائریکٹر جنر ل ٹی ڈی اے پی رافعہ سید ، پی آئی ایف ڈی انتظامیہ کے اراکین رجسٹرار ڈاکٹر محمد افضل، خزانچی قیصر اقبال، کنٹرولر امتحانات فہیم الرحمان، ڈائریکٹر اورِک ڈاکٹر شوانہ عابد، ڈائریکٹر انٹرنیشنلائزیشن عمران محمود، ڈائریکٹر ایس ایس بی سی ڈاکٹر اللہ داد اور کورس کوآرڈینیٹر موجود تھے۔

(جاری ہے)

فیشن مارکیٹنگ اینڈ مرچنڈائزنگ کی کورس کوآرڈینیٹر خدیجہ حسن نے ادارے کی کارکر دگی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان میں معیاری ڈیزائن ایجوکیشن کے فروغ میں پی آئی ایف ڈی کا کردار قابل ستائش ہے ، انہوں نے اس بات پر زور د یتے ہوئے کہا کہ ادارہ مقامی کمیونٹی اور بین الاقوامی منڈی تک اپنی رسائی کو مزید بڑھائے اور فنون لطیفہ و ثقافتی شعبہ جات میں جدید رجحانات کے مطابق ایک پرجوش اور تخلیقی حکمت عملی اپنائے۔

وفاقی وزیر نے ہنر اور دستکاری کو سراہتے ہوئے وزارت تجارت اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور علاقائی فنون، دستکاری اور فیشن انڈسٹری سے متعلق مزید تجاویز بھیجنے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

متعلقہ مضامین

  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • حکومت فیشن اور تخلیقی انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، جام کمال
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری