WE News:
2025-04-22@14:42:37 GMT

زر مبادلہ کے ذخائر 16،015 اعشاریہ 8 ملین ڈالر تک پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

زر مبادلہ کے ذخائر 16،015 اعشاریہ 8 ملین ڈالر تک پہنچ گئے

ملک میں زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 16،015.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟

اے پی پی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 14 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 16،015.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کا حجم 11،146.

8 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 4،869.0 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بیرونی ادائیگیوں کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے سیال ذخائر کتنے رہ گئے؟

اس طرح زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 16،015.8 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ 14 مارچ  کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 49 ملین ڈالر اضافے سے 11،146.8 ملین ڈالر تک بڑھ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر ملین ڈالر تک زر مبادلہ کے اسٹیٹ بینک

پڑھیں:

پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دیا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ  یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے  اجلاس میں کیا گیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں صوبے میں دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے اور حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • چین سے قرض ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ
  • یمن میں امریکہ کی برباد ہوتی حیثیت