ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر جارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے بارے کوئی علم نہیں ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزا دینے پر کوئی پابندی نہیں لگی، یہ ساری میڈیا کی پھیلائی ہوئی افواہیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ اصل میں ایسی کسی پابندی کا اطلاق نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر کے امریکہ سے ڈی پورٹ کئے جانے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کا ملوث ہونا ایک ثابت شدہ بات ہے اور بھارت کا جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت نہ کرنا بھی ایک واضح اس کے ملوث ہونے کا واضح اشارہ ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت ملوث ہونے کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ بریفنگ میں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا بھارتی وزیر دفاع کی جانب اس بیان کو مسترد کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ افغان ناظم الامور کو طلب کیے جانے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارت خانے ملکوں کے درمیان بات چیت کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان ناظم الامور کی طلبی ایک معمول کا معاملہ تھا۔ طورخم گذشتہ روز گاڑیوں کے لیے کھل گیا تھا اور کل سے پیدل رستہ بھی کھل جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کا دہشت گرد تنظیموں، خصوصاً ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور آئی ایس کے پی، کے ذریعے استعمال ہونا ایک سنجیدہ تشویش کا باعث ہے۔ ہم مسلسل افغان حکام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ان عناصر کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ کے اسرائیل جانے کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا شفقت علی خان کہ پاکستان نے کہا کہ

پڑھیں:

ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہری بطور سیاح ملائیشیا جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے پابند ہیں کیونکہ اس کے بغیر ایئرپورٹ پہنچنے کی صورت میں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

ملائیشیا دنیا میں ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ یہ ہلچل مچانے والے شہروں، ساحلوں، سرسبز بارشوں کے جنگلات اور تاریخی نشانات کا امتزاج پیش کرتا ہے، یہ خصوصیات جو اسے چھٹیوں کا بہترین مقام بناتی ہیں۔

ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات

پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحے کی ڈیجیٹل کاپی

درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر

ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت

واپسی کا ٹکٹ

ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت

سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ 19 اپریل 2025 تک ایک رنگٹ 62.92 روپے کے برابر ہے لہٰٗذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے۔

درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے، درخواست دہندگان ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی سے گرفتار ہونیوالی عالیہ حمزہ اب کہاں اورکس حال میں‌ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں،گھر بیٹھے بنوائیں
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
  • حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
  • بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کے مطالبے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا 
  • رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟
  • بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل