کراچی: بیٹی سے جنسی زیادتی اور حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
علامتی تصویر۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی کراچی کی عدالت نے بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق 2020 میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق بیٹی نے ماں کو سب واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ملزم نے متعدد بار بیٹی کے ساتھ ریپ کیا۔
پراسیکیوٹر حنا ناز نے مزید کہا کہ چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا، لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اُسکے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو مارا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق لڑکی نے فیس بک پر دوستی کے دوران ایک شخص کو سب واقعہ بتایا، وارث سب کچھ سننے کے بعد لڑکی سے شادی پر رضا مند ہوگیا، شادی کے بعد شوہر وارث کے ساتھ باپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا۔
اس موقع پر عدالت نے کہا ملزم کے خلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
خاندان کی موت، 4 سالہ بچی کئی دن تک چاکلیٹ کھا کر زندہ رہی
نیویارک(نیوز ڈیسک) نیویارک کے ویک فیلڈ میں ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 38سالہ لیزا کاٹن اور ان کا 8سالہ بیٹا نذیر میلیئن اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔
لیزا کی 4 سالہ بیٹی، پرامس، معجزانہ طور پر زندہ ملی، جو چاکلیٹ سے لتھڑی ہوئی اپنی ماں کے بستر پر لیٹی تھی۔
حکام کے مطابق، لیزا، جو دمہ کی مریض تھیں، ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئیں۔
نذیر، جو قبل از وقت پیدا ہوا تھا اور فیڈنگ ٹیوب پر انحصار کرتا تھا، بھوک سے چل بسا۔ پرامس کئی دن تنہا زندہ رہی اور اب ہسپتال میں بہترحالت میں ہے۔ وہ اپنے نانا کی تحویل میں ہے۔
لیزا کے والد، ہبرٹ کاٹن، نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے اپنی بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
مالک مکان کے رابطے کے بعد، لیزا کی بڑی بیٹی نے اپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جہاں یہ دلخراش منظر دیکھنے کو ملا۔ پڑوسیوں نے اپارٹمنٹ سے ہفتوں تک بدبو آنے کی شکایت کی تھی ۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق، لیزا دماغی صحت کے مسائل سے کئی عرصے سے دوچار تھیں اور بچوں کی حفاظت کے ادارے کیساتھ اس کیخلاف کیس زیرِ سماعت تھا۔2021میں انہیں بچوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیویارک پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Post Views: 2