ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا فرزند لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا، شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہو رہا ہے، لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کیلئے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا، شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہو رہا ہے، لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کیلئے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جبکہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے، برطانیہ کے سخت قوانین کے باوجود بھی یہ ٹیکس چوری سے باز نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آدھا خاندان لندن میں اور آدھا پاکستان میں ٹیکس چوری میں مصروف ہے، ٹیکس چوری کی وجہ سے پاکستان میں ان کا کاروبار بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ دیگر سرمایہ کار دیوالیہ ہو رہے ہیں، شریف خاندان ماضی میں بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور قومی خزانے کو لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کرانا انکا وتیرہ ہے، خزانے کو لوٹ کر لندن اور دیگر ممالک میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں، حکمرانی پاکستان میں ہے مگر جائیدادیں بیرون ملک بنائی جا رہی ہیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی بھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہو سکتے، قوم کرپٹ ٹولے سے نالاں ہیں، ان کے ہوتے ہوئے قومی یکجہتی ناممکن ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی یکجہتی شریف خاندان پاکستان میں کہنا تھا کہ بیرون ملک ٹیکس چوری بھی ٹیکس ٹیکس چور رہا ہے
پڑھیں:
شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔