اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے ”سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک“ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ “ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ “ کے مطابق پاکستان کو اپنے پڑوسی ممالک بھارت اور افغانستان کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ملک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کو 109ویں، بھارت کو 118ویں اور افغانستان کو 147ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ایران کا درجہ 99ویں نمبر پر ہے، جو کہ پاکستان سے اوپر ہے، جبکہ اس ملک میں 3.

9 فیصد مہاجرین بھی آباد ہیں۔ دیگر ممالک جو مہاجرین کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں ان میں لبنان، اردن، مونٹی نیگرو ، ترکی اور چیک ری پبلک شامل ہیں۔

پاکستان کی درجہ بندی میں ایک درجے کی کمی

2025 کی رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں ایک درجہ تنزلی ہوئی، اور یہ 108 سے کم ہو کر 109 پر آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی درجہ بندی درج ذیل ہے:

پاکستان: 109
بھارت: 118
بنگلہ دیش: 133
سری لنکا: 134
افغانستان: 147
ایران: 99
چین: 27
دنیا کے سب سے خوشحال ممالک

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ دنیا کا سب سے خوشحال ملک قرار پایا، جبکہ ڈنمارک اور آئس لینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

دنیا کے 15 سب سے خوشحال ممالک میں سویڈن، نیدرلینڈز، کوسٹاریکا، ناروے، اسرائیل، لکسمبرگ، میکسیکو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور آئرلینڈ بھی شامل ہیں۔

سب سے کم خوشحال ممالک

147 سے زائد ممالک پر مشتمل اس رپورٹ میں سب سے کم خوشحال ممالک میں سیرا لیون (142)، لبنان (143)، ملاوی (144) اور زمبابوے (145) شامل ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ کی درجہ بندی میں کمی

امریکہ کی درجہ بندی گر کر 24ویں نمبر پر آ گئی، جو اس کی تاریخ کی سب سے کم ترین پوزیشن ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی اداسی اور تنہائی ہے۔ اسی طرح برطانیہ کی درجہ بندی بھی 23ویں نمبر پر آ گئی، جو 2017 کے بعد سے اس کا سب سے کم ترین اسکور ہے۔

رپورٹ کی بنیاد

یہ رپورٹ ”caring and sharing“ (دوسروں کا خیال رکھنے اور وسائل بانٹنے) کے انسانی رویے پر مبنی ہے، جو لوگوں کی خوشحالی اور اطمینان کی سطح کو متاثر کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:’فوجی افسران کیلئے شہری عہدے‘: انڈونیشیا کے فوجی قانون میں ’متنازع‘ ترامیم منظور

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خوشحال ممالک کی درجہ بندی کے مطابق

پڑھیں:

راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 

 

تھانہ روات کے علاقے میں مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے 60 سالہ خاتون کو قتل کر دیا جب کہ فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق مسماتہ مسرت بی بی پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتی تھی اور اراضی و پراپرٹی کی بھی مالکن تھی، تین مرد اور ایک خاتون نے مقتولہ کو فارم ہاؤس خریدنے کے لیے سائٹ دکھانے کا کہہ رکھا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں روابط تھے۔ مقتولہ مسرت بی بی اپنے گھر سے ملزمان کے ساتھ زمین دکھانے آئی تھیں کہ چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاعش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

واقعے کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

فائرنگ کے بعد سڑک کنارے کھیت میں زخمی حالت میں خاتون کی وڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں خاتون کو زخمی حالت میں زمین پر تکلیف سے کراہتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں چند افراد بھی قریب کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔

موجود افراد  زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچانے کے بجائے قریب کھڑے رہتے ہیں، خاتوں کے زخمی حالت میں ہونے اور جان بچانے کے لیے کوشش نہ کرنے پر شہریوں کی جانب سوشل میڈیا  پر  شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ خاتون کو ریسکیو 1122 کے ریسکیوئرز نے ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا، جگہ فاصلے پر ہونے کے باعث ریسکیو ٹیم اطلاع ملنے کے بعد 10 سے 12 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ  گئی تھی۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال شفٹ کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • معاشی اثاثہ
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو
  • برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
  • شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف