کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے تحت 25واں سالانہ کتب میلہ، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 25واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 20 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی، العرفان پبلیکیشن، دارالثقلین پبلکیشنز، شہید مطہری فورم، طاہراز، محفوظ بک ایجنسی، الکساء فاؤنڈیشن، متاب پبلیکیشنز، ایلیا پبلیکیشنز کراچی، شہید فاؤنڈیشن پاکستان، ادارہ تنزیل القرآن، خوجہ جماعت یوتھ، مؤسسہ امام باقرؑ، بَقِیَّہ بک بینک، افتا ویلفیئر ٹرسٹ سمیت دیگر پبلشرز و اداروں نے شرکت کی۔ سالانہ کتب میلے کے دوران ٹیم ’’دین اور ہم‘‘ کی جانب سے شرکاء خصوصاً نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا، اس موقع پر ماہر علماء کرام نے خاندانی مسائل، تلاوت و قرأت کی مہارت، سیاسی معاملات، ضروری مطالعہ کی کتابوں سمیت دیگر موضوعات سے متعلق رہنمائی فراہم کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مختلف سرگرمیوں کتب میلے میں
پڑھیں:
مدارس جدید چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں‘ مولانا عبد الوحید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-9
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما کراچی مولانا عبد الوحید کی زیر صدارت جمعیت اتحا د العلما کراچی کے ذمے داران کا اجلاس جمعرات کو ادارہ نورحق میں منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الوحید نے کہا کہ مدارس دینی و عصری علوم سے مکمل ہم آہنگ ہیں اور جدید چیلنجز کا بھر پور مقابلہ کررہے ہیںاور پاکستان کے زمینی اور نظریاتی دفاع کے لیے متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔ اجلاس میں رمضان سے قبل ہونے والی ختم بخاری کی تقاریب کا جائزہ لیا گیا اور بھر پور منصوبہ بندی کی گئی ، ان تقاریب میں ہزاروں کی تعداد میں علما کرام، طلبہ اورعوام الناس کی شرکت ہوگی۔ مزید برآں کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور پر ٹینکرو ڈمپر مافیا کے سامنے بند باندھنے کا مطالبہ کیا گیا اور حالیہ حادثے میں شہید ہونے والے طالب علم عابد رئیس کی المناک موت پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ شہید طالب علم سمیت تمام جاں بحق افراد کے قاتلوں کو کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ اجلاس میں مولانا محمد نسیم ، مولانا آفتاب ملک ، مولانا یامین منصوری سمیت متعدد علما کرام نے شرکت کی ۔