بلوچستان کے مسائل کوئٹہ میں ہی حل کیے جائیں گے، میرسرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اب بلوچستان کے مسائل کوئٹہ میں ہی سنے اور حل کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزرا کوئٹہ آئے ہیں، وفاقی وزرا سے بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی،47 پوائنٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، صدرمملکت آصف زرداری
میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلی دفعہ ہے کہ وفاقی وزرا بلوچستان کے مسائل کے لیے کوئٹہ آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے، مسنگ پرسنز کچھی کینال این ایچ اے ایف آئی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، لاپتا افراد کے حوالے سخاو سینٹر بنانے کا ایگریمنٹ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ان سینٹرز میں دہشتگردوں کو رکھا جائے گا اور تحقیقات کی جائیں گی، سیکورٹی اور ترقی کو ساتھ لے کر چلیں گے، کائنیٹک آپریشنز بھی چلتے رہیں گے جبکہ آئندہ بلوچستان کے فیصلے کوئٹہ میں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے حوالے سے قانونی ذمہ داری پوری کی، بغیر شناخت کے لاشوں کی ریسکیو کے ذریعے تدفین کی گئی، لاشوں کو امانت کے طور دفن کیا گیا ہے، یہ ہارڈ کور دہشتگرد تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بلوچ نے پنجابیوں کو نہیں مارا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا، سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاپتا افراد کے سینٹرز کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے گی۔
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولر منتقلی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، سولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کرے گا، وفاق 14 ارب روپے دے چکا ہے، مثبت چیز ہو رہی ہے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان دہشتگرد سخاو سینٹر سرفراز بگٹی لاپتا افراد وزیراعلیٰ بلوچستان وفاقی وزرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان دہشتگرد سخاو سینٹر سرفراز بگٹی لاپتا افراد وزیراعلی بلوچستان وفاقی وزرا بلوچستان کے مسائل میرسرفراز بگٹی کے حوالے سے وفاقی وزرا کوئٹہ میں بگٹی نے
پڑھیں:
بلوچستان کے مسائل معاشی ترقی سے حل نہیں کئے جاسکتے: رضا ربانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بلوچستان کے مسائل کا ایک سیاسی حل ہے، جو سیاسی اتفاق رائے سے تیار کیا جائے، ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جو ایسا سیاسی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا فوری طور پر ایک آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو حقیقی بلوچ قیادت مالک بلوچ اور اختر مینگل سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا پارلیمانی کمیٹی جے یو آئی ف اور دیگر جمہوری قوتوں سے رابطہ کرے، کمیٹی یقینی بنائے عوام کے سیاسی انتخاب کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا پارلیمانی کمیٹی یقینی بنائے حقیقی سیاسی قیادت کو قومی سیاست کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے۔ پارلیمانی کمیٹی یقینی بنائے عوام کے آئینی بنیادی حقوق کا احترام کیا اور لاپتا افراد کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔