ڈیڑھ ماہ میں غیرقانونی طورپربارڈرعبورکرنے والے 132تارکین وطن کو گرفتار کیا، کوسٹ گارڈز
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کوسٹ گارڈزنے رواں سال کے ڈیڑھ ماہ کے دوران غیرقانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈزکےمطابق اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہو ئےگزشتہ یکم فروری سے18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کےبارڈرسے 132غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔
یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اورراہ داری کےغیر قانونی طریقہ سےایران سےپاکستان اور پاکستان سےایران سفرکر رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزاس امرکا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی،تاکہ وطن عزیزکوانسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جاسکےاوراس مقصد کےحصول کے لیے تمام وسائل کو بھرپورطریقے سے بروئے کارلایاجائےگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش اور مسمار کردیے گئے۔ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق ہنگو کے علاقوں دوابہ اور ٹل میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، اس آپریشن میں 4 نامزد ملزمان سمیت مجموعی طور پر 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ شر پسند عناصر کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر نذر آتش اور مسمار کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگو میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔