مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مومن میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کامران اصغر قریشی کے قبضے سے 200 گرام آئس، ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملزم کے
پڑھیں:
گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
گڈانی کے قریب سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران تقریباً 37 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔
یہ کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے مشترکہ طور پر کی جس کی تصدیق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کلوگرام آئس (میتھم فیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضبط کی گئی منشیات اور شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا، جبکہ منشیات کی کھیپ ایک بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے بعد کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ اسمگل شدہ مال کو باضابطہ طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انسدادِ منشیات کی یہ کامیاب کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آر کے اسمگلنگ کے خلاف غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود کو اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے ہر صورت روکا جائے گا اور اس حوالے سے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔