اولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گئے،سی ٹی ڈی نے 2خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گئے،سی ٹی ڈی نے 2خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )راولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گئے جبکہ راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے اور افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔گرفتاری کے دوران دہشت گردوں سے دستی بم، بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز، وائر اور دیگر تخریبی سامان برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ چند ماہ قبل تھانہ آئی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے کیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور اسلام آباد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہفتے میں دوسری بار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔آج گرنے والے اولوں کا سائز بدھ کے روز گرنے والے اولوں سے چھوٹا تھا۔ فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے گرے تھے، اولے گرنےسے گاڑیوں اور گھروں میں گھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔