ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورماجو 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریباً ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ اب چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت چہل نے یہ مستقل الاؤنس دینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سے 2.

37 کروڑ روپے پہلے ہی دھناشری کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کو فیملی کورٹ کی جانب سے عدم تعمیل قرار دیا گیا۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی طلاق باضابطہ طور پر 20 مارچ کو مکمل ہو جائے گی۔

بھارتی خبررساں ادارے  کے مطابق اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھناشری نے چہل سے 60 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس کا مطالبہ کیا تھا، تاہم دھناشری کے اہل خانہ نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ورما خاندان کے ایک رکن نے بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ دھناشری نے کبھی بھی یوزویندر چہل سے کوئی رقم طلب نہیں کی۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: یوزویندر چہل کروڑ روپے

پڑھیں:

امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار

امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے 15 مارچ کو یمن میں حوثی اہداف پر متوقع فضائی حملوں کی حساس معلومات ایک نجی سگنل گروپ میں شیئر کیں۔اس بات کا انکشاف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے چار باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ہے، اخبار کے مطابق اس سگنل گروپ میں پیٹ ہیگسیتھ کی اہلیہ، بھائی اور ذاتی وکیل بھی شامل تھے۔

امریکی اخبارکے مطابق سیکرٹری دفاع کی جانب سے سگنل گروپ میں شیئر کی گئی تفصیلات میں حملے کے لیے امریکی لڑاکا طیاروں کی پروازوں کے اوقات بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ یہ وہی معلومات تھیں جو پیٹ ہیگستھ نے اسی روز ایک علیحدہ سگنل چیٹ میں بھی شیئر کی تھیں جس میں غلطی سے دی اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر کو بھی شامل کر لیا گیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق پیٹ ہیگستھ کی اہلیہ جینیفر فاکس نیوز کی سابق پروڈیوسر ہیں اور محکمہ دفاع کی ملازم نہیں ہیں مگر وہ اپنے شوہر کے ہمراہ غیر ملکی دوروں پر جا چکی ہیں اور کئی حساس ملاقاتوں میں ان کی موجودگی پر پہلے ہی تنقید کی جاتی رہی ہے۔

اخبار کے مطابق ہیگستھ کے بھائی فِل اور ان کے وکیل ٹم پرلاتور دونوں پینٹاگون میں ملازمت کرتے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں یمن پر حملوں کی پیشگی تفصیلات جاننے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ سگنل گروپ خود پیٹ ہیگستھ نے جنوری میں اپنی بطور سیکرٹری دفاع توثیق سے پہلے بنایا تھا، اس گروپ میں ان کے ذاتی اور پیشہ وارانہ حلقے کے افراد شامل تھے اور وہ اس گروپ کو سرکاری فون کے بجائے ذاتی موبائل پر استعمال کررہے تھے۔اس نئے سگنل گروپ کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد وائٹ ہاس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سگنل گروپ پر کوئی خفیہ معلومات شیئر نہیں کی گئی اور امریکی صدر ٹرمپ سیکرٹری دفاع کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک اگلی خبرجے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار
  • بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی
  • لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
  • 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟