انجری کا شکار ہونے کے بعد عالمی کرکٹ سے دور صائم ایوب کی منگل کو برطانیہ سے وطن واپسی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق صائم ایوب پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔
طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں صائم ایوب کی شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ادھر فٹنس کے حوالے سے اقدامات کے سلسلے میں پی سی بی صائم ایوب سےمسلسل رابطے میں ہے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس کے لیے لندن میں صائم ایوب کی باقاعدہ ٹریننگ جاری ہے، تاہم ان کی مکمل فٹنس پر شکوک و شبہات موجود ہیں۔
دوسری صائم ایوب کے پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ہفتہ کو واپس وطن لوٹ رہے ہیں، واضح رہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شریک نہ ہوسکے اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں بھی پاکستان کو ان کی خدمات سے محروم رہنا پڑا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ سعودی عرب روانہ
وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
تین روزہ کانفرنس میں 120 سے زائد عالمی و علاقائی اداروں کے 100 سے زائد مقررین شریک ہوں گے۔
وزیر خزانہ سعودی وزرات خزانہ کی اعلیٰ قیادت اور این ڈی ایف سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کلائمیٹ فنانس تک رسائی پر گفتگو کریں گے، عالمی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیں گے۔