ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے بچے کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اسپتال میں ابتدائی معائنے میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی۔

پولیس نے بچے کی شناخت اور واقعہ کی پوچھ گچھ شروع کردی ہے، واقعے کی تفصیلات اور بچے کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، پولیس تفتیش کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی جمع کررہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچے کی

پڑھیں:

شاہکوٹ، بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق

شاہکوٹ میں بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 32/35 چودہ ایل میں بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا ہے، واقعہ گندم کی فصل کی تقسیم کے معاملے پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ : خاتون نے بیٹے اور شوہر کو کیوں قتل کیا؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا خیال تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا، اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔

جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر بیوی نے شوہر پر شدید تشدد کیا، جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے  کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب اہل علاقہ میں واقعے کے بعد خوف کی فضا قائم ہے اور لوگ افسوسناک واقعے پر ماتم زدہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بیوی پنجاب پولیس شاہکوٹ شوہر جاں بحق فصل کم حصہ گندم

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • شاہکوٹ، بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار