کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار کیے جانے والے کامران قریشی کی جانب سے بیٹے ارمغان کی سہولتکاری کا انکشاف سامنے آگیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا ہے کہ ملزم کامران قیریشی کو پولیس مقابلہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی، ڈیفنس کا گھر بھی کامران قریشی نے کرائے پر لیا تھا، جب ڈیفنس کے بنگلے پر چھاپہ مارا گیا تھا تو اس دوران اے وی سی سی پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے، پولیس پر حملے میں استعمال یہ اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کیس کے ملزم ارمغان سے تحقیقات میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، جن سے پتا چلا ارمغان کے گھر سے ملنے والے کئی ہتھیار پشاور سے خریدے گئے، کامران قریشی نے ہتھیار خرید کر ارمغان کو دیئے تھے، ان کے اسلحہ خریدتے وقت کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں، کئی فوٹیجز ملزم کے موبائل فون سے ملی ہیں جب کہ ارمغان کو کچھ اسلحہ بلال ٹینشن نے بھی لے کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پکڑے جانے والے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، اے وی سی، سی سی آئی اے پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی کو گرفتار کیا، ملزم سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، اس سلسلے میں اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر 7th سٹریٹ، بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام کامران اصغر قریشی ولد اصغر قریشی ہے، ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ 2 میگزین 10 گولیاں برآمد ہوئی، گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، اس کے علاوہ چند روز قبل مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد نے پبلک پراسیکوٹر کو دھمکیاں بھی دی تھیں، مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی کیس کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقارعلی آرائیں کو مبینہ دھمکی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کامران قریشی عامر قتل کیس ارمغان کے

پڑھیں:

15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

15 سالہ بچے کو دھمکی دینے، تشدد کرنے اور زیادتی کی کوشش  کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  ملزم کو سادھوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے کے لیے گیا تھا، جہاں  ملزم نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور مچایا۔

ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کرتا رہا، جس کی وجہ سے بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا۔

پولیس نے ملزم ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار