متاثرین دیامر ڈیم کا دھرنا ایک ماہ سے جاری، حالات بگڑنے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے علماء کے ہمراہ چلاس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور اکتیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنا کر تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ورنہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ حالات مزید بگاڑ کی طرف جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا دھرنا جاری ہے اور ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایک بھی مطالبے پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے علماء کے ہمراہ چلاس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور اکتیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنا کر تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ورنہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ حالات مزید بگاڑ کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے جتنے دفاتر بند ہیں وہ بند ہی رہیں گے۔ بند کام کو چوری چھپے کرنے کی کوششیں نہ کی جائے۔ مولانا حضرت اللہ نے دھرنے کو جاری رکھتے ہوئے ضلع بھر میں واپڈا کے خلاف مہم چلانے کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
فوٹو بشکریہ انسٹاگرامگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجف میں روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری دی۔
گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
کامران ٹیسوری نے نجف میں حضرت علیؓ کے گھر ’دار امام علی‘ کی زیارت بھی کی جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔