گانچھے میں جلد دانش سکول قائم کیا جائے گا، صوبائی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا کہ ضلع گانچھے خصوصا ًحلقہ ون کے عوام کو جلد دانش اسکول کے قیام کی صورت میں ایک خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت ہو چکی ہے اور جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ ضلع گانچھے خصوصا ًحلقہ ون کے عوام کو جلد دانش اسکول کے قیام کی صورت میں ایک خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت ہو چکی ہے اور جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر برقیات نے اس پیش رفت کو علاقے کے تعلیمی نظام میں ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول کے قیام سے مقامی طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ کم وسائل رکھنے والے ہونہار طلبہ کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ مشتاق حسین نے کہا کہ ہم محض دعوے کرنے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی خدمت پر توجہ دیتے ہیں، دانش اسکول کے قیام کا مقصد علاقے میں تعلیمی سہولیات میں بہتری لانا اور نوجوان نسل کو روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکول جیسے تعلیمی منصوبے کسی بھی علاقے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور اس اقدام سے گانچھے کے طلبہ کو بہتر مستقبل کے لیے تیاری کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دانش اسکول کے قیام نے کہا کہ انہوں نے طلبہ کو
پڑھیں:
پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود سالانہ کیلنڈر کے مطابق قبل از وقت تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز سے منظوری مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟
سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہوسکتی ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کریں گی، ہم نے وزیراعلیٰ سے یہی درخواست کی ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے دی جائیں۔
اس سے قبل پنجاب میں اپریل کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات مختصر کر دیے تھے، اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے لاگو ہوئی اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
پنجاب میں اسکول اب صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں، بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کے لیے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔
شیڈول میں تبدیلی کے باوجود کچھ والدین اب بھی طلبا کے شدید گرمی میں مبتلا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکول پنجاب چھٹیاں مریم نواز موسم گرما وزیراعلی