وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں وہ جاتی امرا سے روانہ ہوئیں، جہاں روانگی سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے انہیں گلے لگا کر رخصت کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ وفد بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوا نواز شریف نے بیٹی سمیت تمام وفد کی خیریت اور عمرہ قبول ہونے کی دعا کی دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی گزشتہ روز 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنا تھا مریم نواز کے اس دورے کو ذاتی نوعیت کا قرار دیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سرکاری امور کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے سعودی عرب میں قیام کے دوران مریم نواز اور وزیراعظم کی ممکنہ ملاقات کے امکانات بھی موجود ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کا یہ دورہ ترکمانستان کے صدر کی خصوصی دعوت پر ہورہا ہے. جس کا مقصد پاک۔ترکمان تعلقات، توانائی تعاون، خطے میں تجارتی روابط اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔حکومتی وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات بھی شامل ہیں، جو دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں اور مشترکہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وفد کا حصہ ہیں، جو سفارتی اور تکنیکی مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے۔دورے کے دوران گیس پائپ لائن منصوبے، علاقائی رابطہ کاری، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت متوقع ہے، حکومتی حکام کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو نئی سمت فراہم کرے گا۔