جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والاملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم حیدر سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
ایف آئی اے نے ملزم حیدر سعید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا اور ملزم حیدر سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس واقعے پر پراپیگنڈہ کرنے
پڑھیں:
بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔
چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔