موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے: طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
طارق فضل چوہدری---فائل فوٹو
ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 93 ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاج اور یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 20 سال سے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹ رہے ہیں، کچھ ناعاقبت اندیش ملک دشمنوں کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ اور مایوس کن تھا، دشمن چاہتا ہے کہ ملک میں دیرینہ استحکام نہ آئے، دہشت گردی کا شکار صرف مسلمان ممالک ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری نے کہا
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی، عدالتی اہلکار کچھ دیر میں سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کریں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج چھٹی پر ہیں اور اس حوالے سے تمام بڑے ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔
جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا۔
مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔